3 جنوری 2015 - 16:22
جنیوا مذاکرات کے بعد امریکی خوف و ہراس میں مبتلا ہیں

ایران کے نائب وزيرخارجہ اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات کے بعد امریکی حکومت نے ایران کے حق میں پیدا ہونے والے بین الاقوامی ماحول کو پھر سے اپنے کنٹرول میں لینے کی بہت کوشش کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزيرخارجہ اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنیوا مذاکرات کے بعد امریکی حکومت نے ایران کے حق میں پیدا ہونے والے بین الاقوامی ماحول کو پھر سے اپنے کنٹرول میں لینے کی بہت کوشش کی۔ سیدعباس عراقچی نے مزید کہا کہ جنیوا مذاکرات کے بعد تمام ملکوں میں ایران کے ساتھ رابطے کے لئے بہت زيادہ دلچسپی اور شوق پیدا ہوا تھا جس نے امریکیوں کو خوف و ہراس میں مبتلاء کردیا یہاں تک کہ انھوں نے اعلان کیا کہ پابندیاں مسلسل برقرار ہيں اور جنیوا معاہدے کے مطابق صرف بعض پابندیاں اٹھائي گئي ہيں۔ ایران کے نائب وزيرخارجہ نے تجارت فردا نامی ایک جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنیوا معاہدے سے دنیا متوجہ ہوئي کہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کی صورت حال اور معاہدے کے حصول کا پروجیکٹ مکمل ہونے والا ہے اور مغرب کی جانب سے ایران پر یلغار کا ماحول بھی ناکام ہونے والا ہے۔

.......

/169